مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان آج اپنا 66 واں یوم جمہوریہ منارہا ہے نئی دہلی میں ہونے والی مرکزی تقریب میں امریکی صدرباراک اوبامہ مہمان خصوصی ہوں گے۔اس موقع پر سکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، یہ دن ہندوستان کے آئین کی منظوری کے سلسلے میں منایا جاتا ہے ، جس کے بعد ہندوستان، برطانیہ کی نو آبادی کی بجائے جمہوریہ بن گیا، یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب انڈیا گیٹ نئی دہلی میں ہوگی، اس موقع پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے، امریکی صدر باراک اوبامہ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، جبکہ متعدد ممالک کے سفیر اور اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی شرکت کریں گی باراک اوبامہ پہلے امریکی صدر ہیں جو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کررہے ہیں، اوبامہ کی آمد اور یوم جمہوریہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور دارالحکومت دہلی کو ایک قلعے میں تبدیل کردیا گیا ہے،نئی دہلی سے چار سو مربع کلومیٹر یعنی پاکستانی سرحد تک کے علاقے کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے ، اس دوران دو گھنٹے تک کسی کمرشل پرواز کو اس زون پر سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دارالحکومت کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں اور صرف مخصوص گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہوگی ۔ ادھر امریکی صدر کے دورے کے خلاف کئی ہندوستانی تنظیموں نے دہلی میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ سے ہونے والے معاہدوں سے ہندوستان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ اس کا فائدہ امریکہ کوہی پہنچےگا۔
مہر نیوز/ 26 جنوری / 2015 ء : ہندوستان آج اپنا 66 واں یوم جمہوریہ منارہا ہے نئی دہلی میں ہونے والی مرکزی تقریب میں امریکی صدرباراک اوبامہ مہمان خصوصی ہوں گے۔
News ID 1848864
آپ کا تبصرہ